: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔یکم جولائی (اعتماد نیوز) سپریم کورٹ نے آج جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے تہلکہ کے چیف ایڈیٹر ترون تیج پال کو ضمانت منظور کر دی ہے۔ آج جسٹس H L Dattu کی صدارت میں منعقدہ بنچ نے ترون تیج پال کی درخواست ضمانت کو قبول کی۔ اس درخواست میں یہ ادعا کیا گیا کہ ان پر چارج شیٹ کو داخل کر دیا گیا ہے۔ اس بنچ نے یہ دعوی کیا کہ
چارج شیٹ کے بعد ملزم کو نا معلوم مدت کے لئے دعالتی تحویل میں نہیں رکھا جا سکتا ۔ ترون تیج پال کو اس بات کی ہدایت دی گئی کہ وہ ضمانت کے حصول کے بعد ثبوت و شواہد کو اپنے اثر و رسوخ کے ذریعہ متاثر نہ کریں۔ اگر اس طرح کرنے کی صورت میں عدالت کو اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنا پڑیگا۔واضح رہے کہ ترون تیج پال پچھلے سال کے نومبر سے جنسی ہراسانی کے الزال میں جیل میں ہیں۔